سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ، غیرملکی خاتون ہلاک

image

سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک غیرملکی خاتون ہلاک جبکہ دوغیرملکی سیاح سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں غواڑی کے مقام ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون سیاح جاں بحق ہو گئیں۔ لینڈ سلائڈنگ کے باعث 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ گاڑی میں سوار 2 غیرملکی سیاح اور ڈرائیور شامل تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں سیاح ایک گاڑی میں سوار تھے، جو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر چکی ہیں۔

چھاماچھو کے مقام پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ مسلسل بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.