اہم نکات
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سپیس ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد کی ملاقات
ملک بھر میں قائم 11 حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع
جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبہ 35 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت
غیر قانونی طور پر مقیم 11 ہزار سے زائد افراد صوبہ پنجاب سے ڈی پورٹ
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتا ہے۔
انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرفز سے بچنے کے لیے ٹیرف کے علاوہ دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ’ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے اور جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔‘
ٹیرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں بالخصوص کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
جب ہمیں دیوار سے اتنا لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نہریں بنانے کا معاملہ آٹھ ماہ سے اٹھا رہے ہیں، سندھ کا مستقبل دریا سے منسلک ہے اس کا پانی کیوں بند کیا جا رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پانی کی قلت عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے اور پیپلز پارٹی یہ واضح کر چکی ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں، عوام کے حقوق کا جواب دینا ہی جمہوری سیاست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا سندھ کے پانی اور انہی مسائل سے جڑا ہوا ہے، جب ہمیں دیوار سے اتنا لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔
سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو مزاحمت کی سیاست کرنی آتی ہے، اچھا ہوتا کہ ہم عوامی مسائل پر بات کرتے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع انداز میں چلا رہے ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی، ایف آئی اے کا سابق ونگ خود مختار ادارہ بن گیا
سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر حکومت نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیا ادارہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نام سے قائم کیا گیا ہے جسے ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے۔
بیان کے مطابق یہ ادارہ آن لائن دھوکہ دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے کہا ہے اس نئے ادارے کے قیام کے ساتھ ہی سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم کر دیا گیا ہے اور سائبر کرائمز سے متعلق تمام معاملات کے لیے این سی سی آئی اے کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائمز کی تحقیقات اور شکایات کے لیے ایف آئی اے کے بجائے، عوام کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا۔
محرومیوں کی بات کر کے تشدد کے لیے جواز فراہم کیا جا رہا ہے، انوارالحق کاکڑ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے بلوچستان میں محرومیوں کی بات کر کے تشدد کے لیے جواز فراہم کیا جا رہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر بلوچستان میں سڑکیں نہیں ہیں یا محرومی ہے تو کیا اس وجہ سے تشدد یا مزدوروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولی مارنا جائز ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج بلوچستان میں متعدد سکول، کالج اور یونیورسٹیوں کے علاوہ ہسپتال اور ہیلتھ یونٹس موجود ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملک کی بیوروکریسی کا حصہ نہیں ہیں یا فوج سمیت دیگر اداروں بشمول پیرا ملٹری یا ملیشیا میں نہیں بھرتی نہیں کیے جا سکتے، تو پھر امتیازی سلوک کہاں ہے۔انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے مزید کہا کہ یہ جنگ بیانیے کی جنگ ہے، لوگوں کو ہم یا سمجھا نہیں پا رہے اور یا لوگ سمجھنا نہیں چاہتے، لیکن انا کی کیفیت سے کوئی بھی ہٹنے کا تیار نہیں ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کسی تنظیم کا نام لیے بغیر کہا کہ بلوچستان میں کھلم کھلا علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں اور تشدد کو ایک اہم آلا کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
احتجاج اور پولیس پر تشدد، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
پولیس کی درخواست پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جبکہ حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
پی ٹی آئی میں گھس بیٹھیے پارٹی کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں، اکبر ایس بابر پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گھس بیٹھیے پارٹی کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا ’ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی ڈی لسٹ ہو جائے لیکن جس راستے پر یہ چل رہے ہیں اس کا نتیجہ یہی نظر آ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت مخدوش ہو جائے گی۔‘انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈی لسٹ نہ کرنا پڑ جائے کیونکہ انٹرا پارٹی الیکشن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کر رہے۔اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماتوں کے رہنا بغیر الیکشن کے پارٹی سربراہ بن جاتے ہیں اور پھر جمہوریت کے علمبردار بھی بن جاتے ہیں۔اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی پائیدار نمو اور اہم شعبوں میں ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیر خزانہ نے عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ سرکاری اداروں کی بہتری کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل نائب صدر ہیلا شیخو روو سے بھی ملاقات کی اور نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، بلدیاتی مالیاتی نظام کی بہتری اور مکمل روزگار کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کی اور سٹاف لیول معاہدہ طے پانے پر آئی ایم ایف ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں اصلاحاتی تسلسل برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کرسٹالینا جارجیوا کو وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔پاکستان سپر لیگ کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کل مدمقابل ہوں گےپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا 13واں میچ کل بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو آل رائونڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں میتھیوشارٹ، کولن منرو، راسی وین ڈیر ڈوسن، جیسن ہولڈر، حیدرعلی، سلمان آغا، عماد وسیم، حنین شاہ اور اعظم خان شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کی زیرِ قیادت میدان میں اترے گی۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلے، شائی ہوپ، کرس جارڈن، محمد حسنین، اوسامہ میر، عثمان خان، افتخار احمد اور کامران غلام شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم تین میچز کھیل چکی ہے لیکن تاحال وہ کوئی میچ جیت نہیں سکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے چھٹے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لیگ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے اور 4 میچز کھیل کر چاروں جیت چکی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔
سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا لاہور سے گرفتار
سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا
ملزم محمد مزمل کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہوئی تھی جس میں انہیں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے دوران 223 بور رائفل و گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی سپیس کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی سپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی سپیس کے چیئرمین گلیکسی سپیس زو منگ سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گلیکسی سپیس کے وفد نے پاکستان کی سپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی سپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور سٹریٹجک شراکت دار ہے اور چین کے ساتھ سپیس ٹیکنالوجی، سپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن اور سٹیلائیٹ انٹرنیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
غیر قانونی طور پر مقیم 11 ہزار سے زائد افراد صوبہ پنجاب سے ڈی پورٹ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغان شہریوں سمیت 11 ہزار 371 غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ مہم کے دوران 12 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پانچ جبکہ صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
جامشورو میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 ہلاک، 20 زخمی
صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
جامشورو کے پولیس چیف صدیق چانگرا نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرک میں مزدور، خواتین اور بچے سوار تھے۔
ہسپتال کے حکام نے زخمیوں کی حالت نازک بتائی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جو صوبہ بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد سندھ کے ضلع بدین جا رہے تھے۔
ملک بھر میں قائم 11 حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع
ترجمان وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم 11 حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی اور ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
عازمین کو شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج ویکسین کے بعد حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں۔
65 برس سے زائد کی عمر کے عازمین کرام کے لیے کرونا ویکسین کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔
جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبہ 35 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کو وزیر داخلہ نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔
منصوبہ مکمل ہونے پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے اور تین ٹریفک لینز کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔