انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے بدھ کی علی الصبح انڈیا پہنچ چکے ہیں جہاں انھوں نے اعلی سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی ہے۔
- انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
- انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد انڈین وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی سعودی عرب کے دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'کشمیر سے انتہائی پریشان کن خبر ملی ہے۔ امریکہ مضبوطی سے دہشتگردی کے خلاف (جنگ میں) انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے۔'
- پوپ فرانسس کی آخری رسومات 26 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔
- امریکی سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مرکزی بینک کے سربراہ کو شرح سود میں کمی نہ کرنے پر ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ’شکست خوردہ‘ اور ’نقصان پہنچانے‘ والا فرد قرار دیا۔
پہلگام حملے میں 26 افراد کی ہلاکت: مودی دورہ سعودی عرب مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ہی اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدارت