خلا کا سب سے پہلا سفرکرنے والا کون؟

image

ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ خلا میں پہلا جاندار جو گیا وہ انسان ہے۔ جس کا نام نیل آرمسٹرانگ تھا لیکن حقیقت یہ نہیں۔

اصل میں خلا کا سب سے پہلے سفر کرنے والا ایک جانور تھا۔ جی ہاں! خلا میں سب سے پہلے ایک جانور کو بھیجا گیا جو ایک کتیا تھی جس کا نام تھا لائیکا تھا۔

لائیکا نسل سے سائبیرین ہسکی اور ٹیرئیر کا مکس تھی۔ اسے روس (سوویت یونین) نے 3 نومبر 1957 کو خلا میں مشن Sputnik 2 میں بھیجا تھا۔ 

مشن کا مقصد تھا یہ جاننا تھا کہ کیا کوئی زندہ جاندار خلا میں جا کر زندہ رہ سکتا ہے۔ لائیکا کو خلا میں بھیج کر یہ دیکھنا تھا کہ خلائی دباؤ، کشش ثقل کی کمی (Zero Gravity) اور تنہائی کا اثر جسم پر کیسا ہوتا ہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ لائیکا زندہ واپس نہیں آئی کیونکہ مشن کے وقت ری انٹری (واپسی) کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ لائیکا چند گھنٹوں کے اندر ہی حرارت اور دباؤ کی وجہ سے ہلاک ہو گئی۔

کئی سالوں بعد روسی سائنس دانوں نے اس مشن کو "قربانی" قرار دیا اور لائیکا کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ اس کا مجسمہ ماسکو میں نصب کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.