اوپن اے آئی کا گوگل کروم کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ

image

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی مقبول ترین ماڈل چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے گوگل کروم کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگست 2024ء میں ایک امریکی جج نے قرار دیا تھا کہ گوگل نے آن لائن سرچ میں اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔

گوگل کی آن لائن سرچ پر اجارہ داری ختم کرنے کے لیے جلد عدالتی سماعت میں اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مارچ 2025ء میں امریکی محکمہ انصاف نے عدالت کو تجویز دی تھی کہ گوگل کو کروم براؤزر کو فروخت کر دینا چاہیے، اگر گوگل کی جانب سے اس حوالے سے فیصلہ کیا جاتا ہے تو ایک خریدار اسے دستیاب ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرولے نے گوگل کی اجارہ داری کے حوالے سے ہونے والی ایک سماعت کے دوران کہا کہ اوپن اے آئی کروم کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہاں ہم دیگر کمپنیوں کی طرح اس میں دلچسپی رکھتے ہیں'۔ اوپن اے آئی کی ملکیت میں کروم میں صارفین کو اے آئی کے اولین تجربے سے روشناس کرایا جائے گا۔

ابھی کروم میں صارفین چیٹ جی پی ٹی اے آئی اسسٹنٹ کو پلگ ان کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں مگر نک ٹرولے نے کہا کہ اگر اوپن اے آئی نے براؤزر کو خرید لیا تو چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ بہتر طریقے سے اس کا حصہ بنایا جائے گا۔ ویسے کروم واحد گوگل پراڈکٹ نہیں جسے مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک اور جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ گوگل کی جانب سے آن لائن اشتہارات میں اجارہ داری قائم کی گئی ہے۔ ابھی محکمہ انصاف کی جانب سے کمپنی کے ٹکڑے کرنے کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ گوگل کو اے آئی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی بھی اجازت دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.