انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین نے تہلکہ مچاتے ہوئے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی ہے۔
10جی براڈبینڈ کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9 ہزار 934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ ایک ہزار 8 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ 10جی انٹرنیٹ کی اسپیڈ اتنی ہے کہ تقریباً 20 جی بی کی فل لینتھ فور کے مووی صرف بیس سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا 10جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت ہے جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے شعبے کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں کی استعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔