بھارت کو ہر اقدام کا جواب اسی کی زبان میں دیں گے: نائب وزیر اعظم

image

وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا،ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو بھرپور ردعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا،جب بھارت میں یہ واقعہ رونما ہوا تو ہم ترکیہ میں تھے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ بھارت کے پاس ( اپنے الزامات کے ) اگر کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی آج میٹنگ ہوگی، اورکل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں نہایت اہم فیصلے ہوں گے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے بھارت نے سندھ طاس معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وہاں موجود پاکستانی باشندوں کو بھی 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.