سام سنگ نے بڑی غلطی کردی، اسمارٹ فون کی تمام معلومات لیک کر دیں

image

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 25 ایج کی لانچ 13 مئی کو متوقع ہے۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت ایس 25+ اور ایس 25 الٹرا کے درمیان بتائی گئی تھی لیکن اب سام سنگ کی جانب سے اس ڈیوائس کی قیمتیں حادثاتی طور پر اپنی ویب سائٹ پر لیک ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کے 256 جی بی ورژن کی قیمت 1678 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 512 جی بی ویریئنٹ کی قیمت تقریباً 1858 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

یہ قیمتیں سام سنگ کینیڈا کی ویب سائٹ کے فرینچ ورژن پر گلیکسی ٹیب ایس 10 ایف ای ٹیبلیٹس کے ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے ٹرمز اینڈ کنڈیشن کے پیج پر لیک ہوئیں۔ پیج پر گلیکسی ایس 25 اس فہرست میں شامل تھا جس کو صارف ٹیبلیٹ کی حقیقی قیمت سے 20 ڈسکاؤنٹ میں خرید سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.