پنجاب کی پہلی صوبائی ایئر لائن ’ایئر پنجاب‘ اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری

image

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے پہلی صوبائی ایئر لائن ’ایئر پنجاب‘ اور پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خصوصی اجلاس میں وزیر اعلٰی نے ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دی۔

اجلاس میں فوری طور پر چار ایئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایئر پنجاب کا آغاز اندرون ملک پروازوں سے کیا جائے گا جبکہ ایک سال بعد بیرون ملک پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

وزیر اعلٰی نے ایئر لائن کے لیے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے اور ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے ضروری انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

بیان کے مطابق بلٹ ٹرین لاہور سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی، اس سے سفر کا دورانیہ تقریباً  گھنٹے تک رہ جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کار کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں پنجاب کے مزید چھ روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے پلان طلب کیا گیا ہے۔ لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی۔

قلعہ شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ اور شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا تک بھی بلٹ ٹرین چلائی جائے گی۔ لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال اور فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.