کیا آپ کو معلوم ہے بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

image

یہ سن کر حیرت ہوتی ہے مگر حقیقتاً ایک عام بادل کا وزن لاکھوں کلوگرام ہو سکتا ہے!

ماہرین کے مطابق ایک عام کُمولَس (Cumulus) بادل جو آسمان پر سفید، گول اور پھولا ہوا نظر آتا ہے، کا وزن تقریباً 5 لاکھ کلوگرام (500,000 kg) یا 5 کروڑ گرام ہو سکتا ہے۔ یہ تقریباً 100 ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے۔

لیکن بادل اتنے بھاری ہونے کے باوجود اُڑتے کیسے ہیں؟

اتنا وزن ہونے کے باوجود بادل زمین پر اس لیے نہیں گرتے کیونکہ ان میں موجود پانی بہت باریک قطرے یا بھاپ کی صورت میں ہوتا ہے۔

یہ قطرے ہوا میں "معطل" ہوتے ہیں جیسے گرد یا دھواں ہوا میں ہوتا ہے۔ گرم ہوا نیچے سے اوپر اٹھتی ہے جو ان قطروں کو سنبھالے رکھتی ہے۔

اور اگر کسی بڑے طوفانی بادل کی بات کی جائے جو آندھی، بارش، بجلی یا طوفان لاتا ہے تو اس کے سامنے بادل کا وزن بھی کچھ معنی نہیں رکھتا۔ طوفانی بادل کا وزن 10 کروڑ کلوگرام یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.