راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت

image

لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں بلٹ ٹرین منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کیلیے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر، چیئرمین ریلوے اور دیگر شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کریں گی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے عوام سے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے، مریم نواز عوام کیلیے سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولیات چاہتی ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران ایئر پنجاب ایئر لائن اور بلٹ ٹرین کے حوالے سے شہریوں کو خوشخبری سنائی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا تھا کہ ایک سال کے اندر ایئر پنجاب کی سروس شروع کر دی جائے گی، ایئر لائن کیلیے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے، سروس کم سے کم 8 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 1 سال میں شروع ہو جائے گی۔

بلٹ ٹرین کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان ریلوے سے اشتراک کے بعد بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کے مزید 6 روٹس کیلیے ہائی اسپیڈ ٹرین شروع کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 5 سال کے بعد جب حکومت رخصت ہوگی تو پنجاب سب صوبوں میں آگے ہوگا، پہلی صوبائی حکومت ہے جو اپنے صوبے میں ایئر پنجاب چلائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.