چین کا چاند سے لائے گئے نمونوں سے متعلق بڑا اعلان

image

چین نے حال ہی میں چاند سے لائے گئے نمونوں کو بین الاقوامی سائنسی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے اداروں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نمونے چین کے 2020 کے چانگ ای-5 لونر مشن کے دوران جمع کیے گئے تھے جس کے تحت 1,731 گرام چاند کی مٹی اور چٹانیں زمین پر لائی گئیں ۔​

چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے 6 ممالک کے 7 تحقیقی اداروں کو یہ قیمتی نمونے فراہم کیے ہیں:​

پاکستان: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)

امریکا: براؤن یونیورسٹی اور سنی اسٹونی بروک یونیورسٹی

برطانیہ: دی اوپن یونیورسٹی

فرانس: انسٹی ٹیوٹ ڈی فزیک ڈو گلوب ڈی پیرس

جرمنی: یونیورسٹی آف کولون

جاپان: یونیورسٹی آف اوساکا​

یہ اعلان رواں ماہ 2025 کو شنگھائی میں چین کے 10ویں اسپیس ڈے کے موقع پر کیا گیا۔​

واضح رہے کہ چانگ ای-5 مشن کے ذریعے حاصل کردہ چاند کے نمونے تقریباً 1.96 ارب سال پرانے ہیں جو چاند کی ارضیاتی تاریخ کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.