تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید لاہور سے گرفتار

image

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی تصدیق لاہور پولیس نے بھی کی ہے۔

اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ ان کو اس وقت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جب وہ نو مئی کے مقدمات کی سماعت کے بعد شوہر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکل رہی تھیں۔

 تاہم اس کے کچھ دیر بعد لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’صنم جاوید کو ایک مقدمے میں تفتیش کی غرض سے تھانہ اسلام پورہ کی پولیس نے حراست میں لیا ہے، تاہم بیان میں مقدمے کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔

خیال رہے کہ صنم جاوید تحریک انصاف کی سرگرم کارکن اور سیاسی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ہیں جو 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کے مقدمات میں گرفتار بھی رہیں۔

پچھے سال ان کی رہائی ہوئی تھی۔ وہ ایک عرصے تک خیبر پختونخوا میں رہیں تاہم گزشتہ چند ماہ سے وہ لاہور میں مقیم ہیں اور اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔ 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.