زیر سمندر کے آتش فشاں کے پھٹنے کا خدشہ

image

سائنس دانوں نے زیرِ سمندر موجود آتش فشاں کے پھٹنے کے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق بحر الکاہل کے شمال مغرب کا سب سے فعال زیرِ آب آتش فشاں ایک بار پھر پھٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ البتہ اس بات کا کسی کو علم نہیں ہے کہ یہ کب ہوگا۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایک پروفیسر ولیم ولکاک نے ایک بیان میں کہا کہ وقت کے ساتھ آتش فشاں سطح کے اندر میگما بھر جانے کی وجہ سے پھول گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ محققین نے خیال پیش کیا ہے کہ پھولنے کا حجم اس کے پھٹنے کے متعلق پیشگوئی کر سکتا ہے اور اگر وہ لوگ ٹھیک ہیں تو یہ بات دلچسپ ہوگی کیوں کہ یہ آتش فشاں اتنا پھول چکا ہے جتنا گزشتہ تین بار پھٹنے سے قبل پھولا تھا۔ یعنی اگر یہ خیال درست ہے تو یہ آتش فشاں کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔

امریکی ریاست اوریگون کے ساحل سے سیکڑوں میل کے فاصلے پر بحر الکاہل میں 5000 فٹ کی گہرائی میں موجود ایکسیئل سی ماؤنٹ نامی یہ آتش فشاں 1998، 2011 اور 2015 میں پھٹ چکا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.