وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

image

وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کےلگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موجودہ بحران پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے، پہلگام واقعے کی قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یو اے ای سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت کو مائل کریں۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کےلیےغیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعدجنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات اور جارحانہ انداز کا مقصد پاکستان کی توجہ دہشتگردی کے خلاف کوششوں سے ہٹانا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے عفریت سے نمٹ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.