بھارت نے آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل و یوٹیوب چینل بلاک کردیا

image

مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل جبکہ یوٹیوب چینل بلاک کردیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔

مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں،مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دئیے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں، پہلگام واقعہ پرپاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا ہے، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پراپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کر دیا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.