جامعہ پشاور میں 250 اساتذہ کی کمی کا انکشاف

image

جامعہ پشاور میں اساتذہ کی کمی سے طلبا و طالبات کی پڑھائی متاثر ہونے لگی۔

دستاویزات کے مطابق جامعہ میں 250 اساتذہ کی ضرورت ہے،گریڈ 18 پر لیکچرارز کی 39اسامیاں،گریڈ 19 پر اسسٹنٹ پروفیسر کی 117 اسامیاں،گریڈ 20 پر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی 52 اسامیاں خالی،گریڈ 21 پر پروفیسرز کی 42 آسامیاں خالی ہیں ۔

اسی طرح پشاور یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھی 32 آسامیاں خالی ہیں،ایڈمنسٹریشن آفیسرز کی آسامیاں بھی 8 سال سے خالی پڑی ہیں۔

یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ میں خالی آسامیوں کی تشہیر کی جائے، اگر ایک ہفتے میں آسامیوں کی تشہیر نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خالی اسامیاں پُر کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی نہیں مل رہا،این او سی ملنے کے بعد خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائینگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.