اسرائیل کے حامی کاروباری مراکز پر حملے، امریکہ میں اردن کے شہری کو 6 سال قید

image
امریکی عدالت نے اسرائیل کی ممکنہ حمایت کرنے والے کاروباری مراکز پر حملے کے جرم میں اردن کے شہری کو چھ سال کی سزائے قید سنا دی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ 44 سالہ اردن کے شہری ہاشم یونس نے توانائی کی تنصیب کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ہاشم یونس نے گزشتہ سال جون میں ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کاروباروں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں چار لاکھ 50 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

محکمہ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہاشم یونس نے رات کے اوقات میں ماسک پہنے ہوئے کاروباری مراکز کے دروازوں کے شیشے توڑے اور ایک ’انتباہی خط‘ بھی چھوڑا۔

بیان کے مطابق خط میں امریکی صدر کو مخاطب کیا گیا ہے اور متعدد سیاسی مطالبات کیے گئے ہیں۔

خط میں ’امریکہ بھر میں ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، بالخصوص ان کمپنیوں یا فیکٹریوں کو جو ’اسرائیل کی نسل پرست ریاست کی حمایت کر رہی ہیں۔‘

محکمہ انصاف نے مزید کہا ہے کہ ایک حملے میں ہاشم یونس نے فلوریڈا کے علاقے ویج فیلڈ میں واقع سولر پاور فسیلیٹی پر دھاوا بولا اور کئی گھنٹوں تک سولر پینلز کو تباہ کرتا رہا۔

بیان میں محکمہ انصاف نے مزید بتایا ہے کہ اورلینڈو میں واقع صنعتی گیس ڈسٹریبیوشن ڈیپو سے ایک اور خط ملا تھا جس میں ’ہر چیز کو دھماکے سے اڑانے یا تباہ‘ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ہاشم یونس کو 11 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.