آئی ایس پی آرکے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈیا نے پاکستان سے ہر قسم کی ڈاک، پارسلز کی ترسیل معطل جبکہ پاکستانی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
- انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی جبکہ پاکستان سے ہر قسم کی ڈاک، پارسلزکی ترسیل معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
- پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔
- امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر انڈیا نے متنازع کشمیر کے علاقے میں حالیہ حملے کے جواب کسی قسم کی عسکری کارروائی کی تو اس کے ممکنہ طور پر تباہ کن نتائج برآمد ہوں گ
- پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں انڈیا کی جانب سے ممکنہ جارحیت اور اقدامات کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی جائے گی
- انڈیا کے آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرضوں پر نظر ثانی کے لیے مبینہ رابطے
پاکستان کا ’450 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب‘ تجربہ، انڈیا نے پاکستان سے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی