واٹس ایپ ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے زائد ہو گئی

image

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 بلین سے زائد ہو گئی ہے۔

2014 میں فیس بک کے بانی زکربرگ نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور 2020 میں ایپ کے صارفین کی تعداد 2 بلین تھی، اب یہ دنیا کی چند ایپس میں شامل ہو گئی ہے جو 3 بلین سے زائد ماہانہ صارفین رکھتی ہیں۔

میٹا کی حالیہ کانفرنس کال میں زکربرگ نے کہا کہ واٹس ایپ کی بڑھتی ہوئی صارفین کی تعداد اسے کمپنی کے لیے ایک اہم کاروباری پلیٹ فارم بناتی ہے۔

میٹا کی سی ایف او سوسن لی نے بتایا کہ واٹس ایپ صارفین بڑی تعداد میں Meta AI کے ساتھ ون آن ون چیٹس میں مصروف ہیں جو ایپ کے استعمال کو مزید بڑھا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کے کاروباری شعبے میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایپ میٹا کے 510 ملین ڈالر کے منافع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.