پاکستان کا بروقت اقدام: ایل او سی کے قریب دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بھارتی پروپيگنڈا بے نقاب

image

پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پروپيگنڈا بے نقاب کردیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے اُدھیڑ دیے۔ پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔

پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔

ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔

میڈیا کو آج بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائےگا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے جن علاقوں میں بھارتی میڈيا دہشت گرد ٹھکانوں کا پروپیگنڈا کررہا ہے ، بھارت وہاں پر جارحیت کی کوشش کرسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.