یورپین ممالک کا پہلگام واقعے پر آزادانہ تحقیقات کی تجویز پر پاکستان کا خیرمقدم

image

پہلگام واقعے پر یورپ کے اہم ملکوں نے آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ اور یونان نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات سے متعلق پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئس حکومت نے شفاف تحقیقات میں معاونت کی پیش کش بھی کی ہے، دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر سوئس وزیر خارجہ ایگنازیوکاسس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور تحقیقات سے متعلق اس کی تجویز کی حمایت کی۔

بیان کے مطابق کاسس نے کہا سوئٹزرلینڈ پہلگام واقعے کی غیر جانب دار تحقیقات میں معاونت کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے اور مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس نے بھی پاکستان کی غیر جانب دار تحقیقات کی تجویز کا خیر مقدم کیا، اور کشیدگی سے بچنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.