دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ نے سورج کی حیرت انگیز تفصیلات پر مبنی پہلی تصویر جاری کردی۔
سہ جہتی تصویر میں پہلی بار سورج کی سطح کے انتہائی نزدیکی مناظر سامنے آئے ہیں جو Inouye سولر ٹیلی اسکوپ نے کھینچی ہیں۔
تصویر میں سورج کی اندرونی فضا میں براعظموں جتنے بڑے سیاہ دھبوں کا ایک جھرمٹ بھی نمایاں ہے جسے ایک پکسل پر 10کلومیٹر تک کور کرکے دکھایا گیا ہے۔
تصویر سے سائنس دانوں کو سورج کے خطرناک موسموں کی پیش گوئیاں کرنے میں مدد ملےگی ۔
امریکی ریاست ہوائی میں نصب اس ٹیلی اسکوپ کو دنیا کی سب سے طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ قرار دیا گیا ہے جو سورج کا مشاہدہ انتہائی گہرائی میں جاکر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔