وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ، صدرمملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

تنخواہ، مراعات اور استحقاق ایکٹ 1975 میں ترامیم کے تحت وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

اس اضافے کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں اراکین پارلیمنٹ کے برابر ہو جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.