کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

image

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دیں گی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کے زیر اہتمام قومی سلامتی کے امور پر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ان کیمرہ سیشن کا انعقاد جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے ان کیمرہ سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرہ سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے، سیشن میں قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی گئی،

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا، کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا مہم توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی عزائم سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

بریفنگ میں سیاسی رہنماؤں کو بھارت کی حالیہ فوجی نقل وحرکت سے آگاہی دی گئی، سیاسی رہنماؤں کو فالس فلیگ آپریشن اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ، پی پی، ایم کیوایم، جے یو آئی، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگرجماعتوں کے رہنماشریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف نے بیک گراؤنڈ بریفنگ میں شرکت نہیں کی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے شرکاء کو سفارتی حکمت عملی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

پرویز خٹک، محمود خان، نور عالم خان، سینیٹر عبدالشکور، خرم دستگیر، عابد شیرعلی، بدر شہباز سمیت ارکان پارلیمنٹ نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.