پاکستان کی اپنی حدود سے بھارت جانے والی درآمدات پر پابندی عائد

image

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانی سمندری، زمینی اور فضائی حدود سے بھارت جانیوالے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی سلامتی اور عوامی مفاد میں بھارتی اشیا کو ممنوع قرار دے دیا ہے، پاکستانی سمندری، زمینی اور فضائی حدود سے کوئی سامان بھارت درآمد نہیں کیا جائےگا، وفاقی حکومت نے اس پر پابندی لگادی ہے۔

کسی تیسرے ممالک کی پاکستان سے گزرتے ہوئے بھارتی سامان کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت تجارت نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں ان پر لاگو نہیں ہوگی جن کیلئے بل آف لیڈنگ یا لیٹر آف کریڈٹ جاری ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار کارگو بحری جہازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق پاکستانی پرچم والے بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر نہیں جائیں گے، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.