اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیلئے اہم خبر

image

اسکائپ 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم Skype کو بائیس سال کی طویل سروس کے بعد آج سے بند کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم __ مائکروسافٹ ٹیمز __ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹیمز میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی اب اپنی توجہ ’’مائیکروسافٹ ٹیمز‘‘ پر مرکوز کر رہی ہے اور صارفین کو اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے، واضح رہے کہ Skype کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں تاہم Skype for Business فیچر موجود رہے گا۔

صارفین سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکائپ کے شٹ ڈاؤن کی تاریخ سے پہلے اپنا ڈیٹا (چیٹ، رابطے وغیرہ) ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.