جی ٹی اے فینز کو بڑا دھچکا

image

جی ٹی اے گیم کے فینز کو اس وقت شدید غم کو غصے کا شکار ہیں جب راک اسٹار کمپنی نے سب سے زیادہ متوقع گیم جی ٹی اے 6 کی ریلیز کو رواں سال کے بجائے اگلے سال تک موخر کردیا ہے۔

راک اسٹار گیمز نے گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کی ریلیز میں 26 مئی 2026 تک تاخیر کر دی ہے۔ گیم کو رواں سال موسم خزاں میں ریلیز کرنے کے لیے شیڈول کیا گیا تھا لیکن ایک حتمی تاریخ میسر نہ ہونے کیوجہ سے ریلیز کو اگلے سال تک لے جایا گیا۔

اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر پوسٹ کے ذریعے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے کہا: "ہمیں بہت افسوس ہے کہ آپ کی توقع سے زیادہ یہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

’ایک نئے گرینڈ تھیفٹ آٹو کے بارے میں آپ کی دلچسپی اور جوش ہماری پوری ٹیم کے لیے واقعی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم آپ کے تعاون اور صبر کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں‘۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم نے جو بھی گیم جاری کیا ہے اس کے ساتھ، مقصد ہمیشہ آپ کی توقعات سے بڑھ کر کچھ کرنے کی کوشش کرنا ہے اور گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 بھی اس عزم میں شامل ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہمیں اس معیار پر ڈیلیور کرنے کے لیے اضافی وقت کی ضرورت ہے جس کے آپ مستحق ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.