امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

دیگر ممالک سے امریکا آنے والی آٹو موبائل، اسٹیل سمیت دیگر اشیا پر ٹیرف لگانے کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر بھی ٹیرف عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے زوال پزیر ہورہی ہے اس لیے وہ محکمہ تجارت کو لیوی لگانے کا عمل شروع کرنے کا اختیار دے رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں اور یہ امریکی سلامتی کےلیے خطرے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکا میں بنی ہوئی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.