بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے، شاہ محمود قریشی

image

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک، بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھا گیا کہ بھارت کا ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظر انداز کرنا خطے کے امن کو کمزور کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی شفاف ، غیر جانبدار اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا جو دراصل ایک فالس فلیگ آپریشن کا غیر اعلانیہ اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.