فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی سُست روی کے خلاف صحافی حامد میر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر صحافی حامد میر کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل حامد میر کی درخواست پر سماعت کرینگے ۔ اس سے قبل 29 جنوری کو کیس نو سکوپ میں ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی۔سینئر صحافی حامد میر کی درخواست پر آخری سماعت 26 اگست کو ہوئی تھی۔