سوزوکی آلٹو کے نئے رنگ نے صارفین کو متوجہ کر لیا

image

سوزوکی آلٹو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ سوزوکی آلٹو 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے جن میں سفید، سلکی سلور میٹالک، خالص سرخ، اور نیلا سیاہ موتی شامل ہیں،تاہم اب حال ہی میں سوزوکی آلٹو نئے رنگ میں متعارف کرائی گئی ہے۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک گاڑی سوزوکی آلٹو کے لیے ایک نیا رنگ ”منرل گرے“ متعارف کرادیا ہے۔

سوزوکی آلٹو منرل گرے میں سوزوکی چچاوٹنی موٹرز پر بکنگ اور ترسیل کے لیے دستیاب ہے۔

سوزوکی آلٹو اپنے سٹائل، ایندھن کی بچت، اور قابل استطاعت قیمت کے لیے مشہور ہے، اور اب اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے یہ مزید پرکشش ہو گئی ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے اس نئے رنگ کے متعارف ہونے سے کمپنی کی گاڑیوں کی سیل میں مزید اضافہ متوقع ہے، کیونکہ یہ رنگ وہ صارفین کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے جو اپنی گاڑی کو منفرد اور جدید دیکھنا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.