ایپل کی آئی فون لانچنگ شیڈول میں بڑی تبدیلی

image

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل اپنے آئی فون متعارف کرانے کے روایتی سالانہ شیڈول میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، کمپنی 2026 سے آئی فونز کی لانچنگ کو دو مراحل میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دی انفارمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو دو مختلف اوقات میں مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پرو ماڈلز روایتی ستمبر میں متعارف ہوں گے، جب کہ معمولی قیمت والے ماڈلز کو اگلے سال 2027 کے موسم بہار میں پیش کیا جائے گا۔ اس ممکنہ حکمت عملی کا مقصد مارکیٹ کی متنوع ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنا اور پروڈکشن و سپلائی چین کو مؤثر بنانا ہے۔

مزید برآں، رپورٹ کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی 2026 میں پرو ماڈلز کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جو کمپنی کے لیے ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی دوران، ایپل کی جانب سے 2024 میں آئی فون 17 ایئر — جو کہ اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہو گا — بھی مارکیٹ میں لانے کی تیاری جاری ہے، اور 2026 میں اس ماڈل کی نئی ورژن کو دوبارہ متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کم لاگت والے آئی فون 18 ماڈلز کی پیداوار بھارت میں کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، تاکہ چین پر انحصار کم ہو سکے، خاص طور پر امریکی ٹیرف پالیسیوں کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر۔

ٹیگز:


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.