انڈین ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ’انڈیا کی جارحیت پر احتجاج‘

image

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’انڈیا کی جانب سے مختلف مقامات پر بلااشتعال حملوں پر پاکستان نے انڈیا کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔‘

بدھ کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

’اس طرح کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کے قائم کردہ اُصولوں کے منافی ہیں۔‘

بیان کے مطابق ’پاکستان انڈیا کی دشمنی پر مبنی کارروائیوں کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔‘

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’انڈیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔‘

اس سے قبل دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

 نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایات پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے نیویارک میں سلامتی کونسل کو انڈیا کی کھلی جارحیت اور اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پیدا کردہ خطرے سے آگاہ کیا۔

سلامتی کونسل کو مطلع کیا گیا ہے کہ پاکستان اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں درج اپنے حقِ دفاع کے تحت کسی بھی وقت اور جگہ دیا جا سکتا ہے۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts