لائیو: کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس شام 6 بجے تک بند

image

اہم نکاتلاہور میں نیول بیس کے قریب انڈین ڈرون مار گرایا: پاکستانی حکامکراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس شام 6 بجے تک بندامن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم شہباز شریفسکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہے: پی آئی اےانڈیا کے کشیدگی کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام​کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس شام 6 بجے تک بندپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

جمعرات کی دوپہر اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئرلائنز سے رابطہ رکھیں۔‘

قبل ازیں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا تھا کہ یہ ایئرپورٹس دن 12 بجے تک آپریشنل نہیں رہیں گے۔

انڈیا سے بھیجے گئے 12 ڈرون تباہ کر دیے: آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈیا کی جانب سے بھیجے گئے 12 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جمعرات کو بتایا کہ 12 میں سے زیادہ تر ڈرونز کو بروقت مار گرایا گیا تاہم ایک انڈین ڈرون نے لاہور میں ایک فوجی مقام کو جزوی نقصان پہنچایا ہے۔

’7اور 8 مئی کی رات بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، لاہور کے قریب آنے والے ڈرون سے چار افسران معمولی زخمی ہوئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یہ کھلی جارحیت ہے۔‘

امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ہمارا موقف واضح ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔‘

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات ہوئی۔ ترک صدر کو انڈیا کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان کی فوج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا۔ ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہے: پی آئی اے

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

جمعرات کو پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کر دیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔

’روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے۔‘

ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ایئرلائن عملے سے تعاون کریں۔

نیول ایئربیس کے قریب فضائی دفاعی نظام نے ایک انڈین ڈرون مار گرایا: پاکستانی حکام

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اور پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح لاہور میں نیول ایئربیس کے قریب فضائی دفاعی نظام نے ایک انڈین ڈرون مار گرایا ہے۔

پولیس افسر محمد رضوان نے بتایا کہ ’ڈرون کو لاہور کے رہائشی علاقے والٹن کے قریب مار گرایا گیا۔ اس علاقے میں عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔‘ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون مسلح تھا یا نہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی دو انڈین ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

انڈیا کے کشیدگی کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باوجود جمعرات کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔

سٹاک مارکیٹ 13 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب روئٹرز کے مطابق پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جمعرات کے روز انڈین سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا یا محتاط آغاز متوقع ہے، مارکیٹ میں کسی بڑے اتار چڑھاؤ کا امکان کم ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قلیل مدتی اتار چڑھاؤ ممکن ہے، مگر انڈیا کی مارکیٹ فی الحال واضح استحکام پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.