پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

انڈیاکے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ انڈیا پر کسی بھی فوجی حملے کی صورت میں اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے ایک بار پھر 25 ڈرونز کی مدد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
  • آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ 7 اور 8 مئی کے درمیان انڈیا نے پاکستانی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ڈرون بھیجے۔ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 25 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہیں اور مختلف مقامات سے ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
  • ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی انڈیا کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
  • پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔
  • پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق انڈیا کے پاکستان اور اِس کے زیرِانتظام کشمیر میں حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا۔‘
  • دوسری طرف انڈین فوج کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں 15 شہری اور ایک انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملےکی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.