وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کے اضافے پر اطمینان

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جولائی2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 31 فیصد کے ریکارڈ اضافے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جولائی2024 تا اپریل2025 کی مدت میں ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.