پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر

پاکستان کے سرکاری ٹی وی اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے انڈین حملوں پر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کو ’آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا ہے۔‘ اس کارروائی میں پٹھانکوٹ، اودھم پور اور براہموس عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
  • پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے کچھ دیر قبل طیاروں کے ذریعے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کی نور خان بیس، شورکوٹ بیس اور مرید بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم ان حملوں کے نتیجے میں پاکستان فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
  • اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریفنے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے جمعے کی شب چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے ہیں جن میں سے ایک انڈیا کے علاقے آدم پور میں جبکہ دیگر پانچ انڈین پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے ہیں۔
  • عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی ہے۔
  • انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ کے میچز ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
  • پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک پاکستان نے انڈیا کے 77 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پانچ انڈیا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انڈّیا نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا۔
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں طرف جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
  • عالمی رہنماؤں نے دونوں ملکوں سے تحمل اور تناؤ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے 'ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔'

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.