امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ثالثی میں پاکستان اور انڈیا نے مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس سے قبل انڈیا میں عسکری تنصیبات پر میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستانی افواج نے ’انڈین جارحیت کا بھرپور اور مربوط جواب دیا۔‘ جبکہ انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ’تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘ جن سے محدود پیمانے پر نقصان ہوا۔
- پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر ٹرمپ
- پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیق: ’پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا‘
- انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ سیز فائر پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ممکن ہوا
- دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی۔ انڈیا نے 22 اپریل کے پہلگام حملے کا ردعمل دیتے ہوئے چھ مئی کی شب پاکستان میں فضائی کارروائیاں کیں۔ جبکہ آج پاکستان اور انڈیا دونوں نے یہ دعوے کیے کہ ان کے ایئر بیسز پر میزائل حملے کیے گئے ہیں
پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق ہوگیا: امریکی صدر ٹرمپ