پاکستان کو بھارت کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی.. ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی دبنگ بریفنگ

image

ایئر وائس مارشل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی دفاعی حکمتِ عملی نے دشمن کو پے در پے جھٹکے دیے۔ بھارتی فضائیہ نے ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے پاکستانی علاقوں میں مداخلت کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ نے نہ صرف ان کی پیش قدمی روک دی، بلکہ ان کے تمام ڈرونز اور یو اے ویز کو بروقت ہدف بنا کر تباہ کر دیا۔

سویلین علاقوں کو بچاتے ہوئے دشمن پر وار

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ڈرونز اکثر شہری علاقوں کی جانب رخ کرتے تھے، جس پر پاک فضائیہ نے نہایت احتیاط اور مہارت سے انہیں مار گرایا تاکہ عام شہری محفوظ رہیں۔ اس پورے آپریشن کی کمان ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سنبھال رکھی تھی، جن کی حکمتِ عملی نے دشمن کی چالیں ناکام بنا دیں۔

ٹیکنالوجی کی جنگ میں بھی برتری

ایئر وائس مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم نہ صرف مستعد ہے بلکہ تکنیکی لحاظ سے بھی مکمل طور پر فعال ہے۔ ہمارے ریڈارز مسلسل دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے، جبکہ جی پی ایس جامنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارتی ڈرونز کو ٹریک کرکے گرایا گیا۔

براہموس کی ہوا نکال دی

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے داغے گئے براہموس میزائل بھی ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کی زد سے نہیں بچ سکے۔ ایک میزائل جیکب آباد سے ہوتا ہوا پڑوسی ملک کی جانب نکل گیا جبکہ کئی میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ ہو گئے۔

بھارت کا میزائل اپنے ہی سر پر

سب سے حیرت انگیز پہلو یہ رہا کہ بھارت کی طرف سے آدم پور سے فائر کیے گئے کچھ میزائل امرتسر میں جاگرے، یعنی بھارت نے عملاً اپنی ہی سرزمین کو نشانہ بنایا۔ ایئر وائس مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ نے مہارت، منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے دشمن کو بھرپور سبق سکھایا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.