پاک بھارت جارحیت پر نوازشریف نے کوئی بیان نہیں دیا، علیمہ خان

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کیا آپ کو نواز شریف کا کوئی جواب نظر آیا جو اس نے مودی کو دیا ہو؟

لاہور میں مودی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہمیں مودی سے کوئی غرض نہیں ہمیں پاکستان سے غرض ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ لوگ جنگ کو پی ایس ایل کا میچ سمجھ رہے ہیں مگر یہ میچ نہیں ہے، جنگیں اناؤں پر شروع ہوتی ہیں ان سے ملک کے ملک تباہ ہو جاتے ہیں، ہمیں جنگ کی مزید تیاری کرنی چاہیے کیوں کہ مودی ہمارے حملوں کا جواب ضرور دے گا، ہمارا پانی بند ہو گیا تو ہماری فصلیں تباہ ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کو جیل میں ڈالا وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، ان کے کیسز نہیں سنے جارہے اگر ججز ان کے کیس لگائیں تو آدھے گھنٹے میں بانی باہر آسکتے ہیں، بانی کو تنہا کیا جا رہا ہے یہ فوج نہیں شخصیات کر رہی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور آرمی چیف کو بانی سے خوف ہے فوج کو خوف نہیں ہے، بانی کا بیانیہ سوشل میڈیا نہیں بنا رہا، بانی کا فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts