پاکستان میں ’یوم تشکر‘، ’مسلح افواج نے دشمن کو اس کی زبان میں جواب دیا‘

image
انڈین حملوں کے جواب میں افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔

یوم تشکر کے موقع پر وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق آج کے دن کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات ہوں گی۔

انڈین حملوں کے جواب میں لانچ کیے گئے آپریشن بُنیان مرصوص میں اپنی جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

یوم تشکر کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن انڈیا کی کھلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی فتح پر شکر ادا کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔

پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کا دن منانے کا یہ اہم موقع ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہماری بہادر اور پیشہ وارانہ طور پر ماہر مسلح افواج نے مؤثر انداز میں دشمن کی زبان میں اس کو جواب دیا اور عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب رقم کیا۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ہماری مسلح افواج کی ہے بلکہ ایک عزت دار اور باوقار قوم کی حیثیت سے ہمارے اصولوں کی بھی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.