آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح؛ اسلام آباد میں یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری

image

پریشن بُنیان مرصوص میں کامیابی پر اسلام آباد میں ’’یوم تشکر‘‘ کی خصوصی تقریب جاری ہے جس کا پاکستان کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر فضاؤں میں جنگی جہازوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہر کیا جس پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

پاکستان مونومنٹ پر ہوئی اس تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہیں، تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، وفاقی کابینہ کے ارکان، غیرملکی سفارت کار، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور دیگر وزرا شریک ہیں۔

آغاز پر میزبانوں کی جانب سے کہا گیا کہ صد شکر کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر حق کو باطل پر غالب کردیا یہ محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے جس پر ہم سب رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔

اس موقع پر فضاؤں میں جنگی جہازوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہر کیا جس پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.