فیلڈ مارشل عاصم منیر کا فوجی ہیڈکوارٹر تہران کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر گفتگو

image
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فوجی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف محمد باگیری سے ملاقات کی۔

منگل کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں فوجی رہنماؤں نے خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال اور خصوصی طور پر دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

باہمی دلچسپی کے امور میں فوجی تعاون، سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر کرنا اور سرحدی علاقوں کو تجارت اور معاشی سرگرمی میں تبدیل کرنا شامل تھا تاکہ خطے کے استحکام اور خوشحالی میں حصہ ڈالا جا سکے۔

فلیڈ مارشل عاصم منیر کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔  وزیراعظم کے ساتھ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts