پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون بروز سنیچر ہو گی

image
پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عیدالاضحیٰ 7 جون بروز سنیچر ہو گی۔

پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے منگل کی رات کو کیا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’منگل کو ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا اور کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔‘

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ’یکم ذُوالحجہ جمعرات 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ سنیچر 7 جون کو ہو گی۔‘

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts