کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

image
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے لے کر پیر کی صبح تک تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح 10 بج کر 30 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز قائدآباد کے قریب تھا۔

رات گئے بھی شاہ لطیف ٹاؤن، لانڈھی، گلشن حدید، شرافی گوٹھ اور اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کے بعد خوفزدہ شہری اپنے گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات کی جانب رخ کیا۔ اسکولوں اور دفاتر میں بھی کچھ دیر کے لیے ہلچل مچ گئی، جبکہ بعض مقامات پر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم بار بار جھٹکوں کے باعث شہریوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts