پاکستان میں عیدالاضحٰی کی چار تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

image

پاکستان میں وفاقی حکومت نے عیدا لاضحیٰ کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحٰی پر چار تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران سرکاری چھٹیوں کے حوالے سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے عیدالاضحٰی پر چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو جمعہ چھ جون سے پیر 9 جون تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چار سرکاری تعطیلات ہفتے میں پانچ دن اور ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے تمام دفاتر کے لیے ہیں۔

پاکستان میں عیدالاضحٰی سنیچر سات جون کو منائی جائے گی۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحٰی دس ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے جب دنیا بھر میں استطاعت رکھنے والے مسلمان سنت ابراہیمی کے تحت جانور ذبح کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts