"گڈ بائے انڈیا"
یہ الفاظ تھے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک کے جن کا تعلق لندن سے تھا اور وہ اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے. جیمی آج بھارت میں گرنے والے طیارے، بوئنگ 8-787 میں سوار تھے.
کل رات ہی جیمی نے بھارت میں گزارے گئے دنوں کو "جادوئی تجربہ" قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا جبکہ حادثے سے چند گھنٹے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ احمد آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت گڈ بائے انڈیا کہہ رہے تھے. البتہ بدنصیب طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد جیمی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا.
واضح رہے کہ آج بھارت کے شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ بوئنگ 8-787 ٹیک آف کے دوران ہی گر کر تباہ ہوگیا.