ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے متعدد حملے اس کے ’جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف پر ہیں۔‘ اہلکار کا کہنا ہے کہ اس میں ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں حملے شامل ہیں۔
- اسرائیل کی جانب سے ایران کے ’جوہری پروگرام اور دیگر عسکری اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
- ایران کے مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
- اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر ’پیشگی حملے‘ کیے ہیں اور اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
- امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔
اسرائیل کا ایران کے ’جوہری پروگرام اور فوجی اہداف پر‘ متعدد حملے کرنے کا اعلان، ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں