اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیرذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیمتی جانی نقصان پر ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وزیراعظم کے علاوہ وزیر خارجہ اسحق ڈار اور پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.